اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو فوری سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(لاہور نیوز) سانحہ9 مئی2023 کے کرداروں کو فوری قرار واقعی سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے قرار داد جمع کروائی ہے۔

قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ،منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے، فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قرارداد کے متن میں شعیب صدیقی نے کہا کہ 9مئی کا دن المناک، افسوسناک،دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے، ریاست،ملکی سلامتی،اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہونیوالی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی، امن و امان کی صورتحال بگاڑنے اور عوام اور اداروں میں تصادم کرانے والوں کوسزا ملنی چاہیے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جناح ہاؤس اور دیگر شہروں میں تباہی پھیلانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ قوم ملکی سلامتی، معیشت کی ترقی اور اداروں کے تقدس کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان دعاگو ہے کہ آئندہ کبھی بھی 9مئی 2023جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔

قرار داد میں 9مئی کو تباہی پھیلانے کیلئے مخصوص ذہن سازی او ر شر پسندوں کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے