اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور بیچنے پر پابندی

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں، گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی۔

لاہور میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں کے علاوہ خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی گئی، قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی مویشی منڈیوں میں ہی فروخت ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

لاہور میں شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، راؤنڈ سندر روڈ اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص منڈیاں پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے