اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی چور اور ڈاکو لیڈر شپ نے 4 سال میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ کی زیر صدارت تاخیر سے شروع ہوا، نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، مجھے محمود الرشید سے ملنے تک نہیں دیا گیا، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی کے فوری بعد غائب کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں تو ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے آمنے سامنے آ کر نعرے بازی کی، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بولے کہ پی ٹی آئی کی سب سے بڑی چور لیڈر شپ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، ثاقب نثار کی باقیات آج بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ نے  اجلاس سوموار کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے