اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دعوؤں کے باوجود بجلی کی بندش برقرار

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) لیسکو کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دعوؤں کے باوجود بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

لیسکو انتظامیہ کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ ہوا ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ نہ تھم سکا، موسم سرما میں کی جانے والی مرمت اور اپ گریڈیشن بھی زبانی جمع خرچ ثابت ہوئی، شدید گرمی پڑتے ہی لیسکو کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جواب دینے لگے۔

لیسکو نے مینٹی نینس سیزن میں زیادہ تر اوور لوڈڈ اور بوسیدہ ٹرانسفارمر تبدیل نہ کئے، ذرائع کے مطابق لیسکو کا فیلڈ عملہ خراب ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کے بجائے مرمت کروا کر لگاتا ہے۔

ٹرانسفارمر جلنے پر 8 سے 10 گھنٹے تک متاثرہ علاقے کی بجلی بند رہتی ہے، لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفارمرز وافر تعداد میں موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

70 ہزار ٹرانسفارمرز موجود ہونے کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کئے جا سکے جس کے باعث شہری شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے