اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار اورنگزیب لغاری کے انٹرویو کے بعد یاسر حسین پی ٹی وی پر پھٹ پڑے

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کے وائرل انٹرویو کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن ‘پی ٹی وی’ کی خراب کارکردگی پر طنزیہ وار کردیا۔

رپورٹ کےمطابق یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ماضی کے معروف اداکار اورنگزیب لغاری کے حالیہ انٹرویو کی پوسٹ شیئر کی جس میں اداکار نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے شوبز میں کام نہ ملنے کی وجہ سے فرنیچر کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے کہا کہ سارے ڈرامے کراچی میں بن رہے ہیں جبکہ ان ڈراموں میں کام کرنے کے لیے لاہور کے فنکاروں کو کراچی نہیں بلایا جاتا۔یاسر حسین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی، جو تمام شہروں کے فنکاروں کو کام دیتا تھا، آج وہ بھنگ پی کر سو رہا ہے۔

اُنہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کی خراب کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ پی ٹی وی نے گزشتہ 20 سالوں سے کوئی بھی اچھا ڈرامہ نہیں بنایا۔اداکار نے ماضی کے مقبول ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ تنہائیاں، دھواں، آنگن ٹیڑھا، گیسٹ ہاؤس جیسے ڈراموں کے فنکار کہاں گئے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے