07 Jun 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر جیل منتقل کر دیا، عدالتی حکم کے مطابق عالیہ حمزہ کو 11 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔