07 Jun 2024
(لاہورنیوز)صوبائی دارالحکومت میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی سے 4 ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، ایس ایچ او پرانی انارکلی ، سول لائن ، مزنگ اور لٹن روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کر کے فصیح روڈ پر قبرستان کے قریب گھیر لیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عاشق اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی۔