اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی ای او روڈا عمران امین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈا ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں بین الاقوامی سطح کا ایئر پورٹ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ جبکہ روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق  ہوا۔

مریم نواز نے روڈا فاریسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم  دیا۔

اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا مگر بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں، لاہور کےفیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے