(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور کے ساتھ سکرین شیئر کرنے خواہش ظاہر کردی۔
نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی پاکستان شوبز میں نام کمانے کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری یوی کے ساتھ فلم "موم" میں کام کیا جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں۔
ان دنوں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "زرد پتوں کا بن" کے پریس ایونٹ میں سجل علی نے جہاں مختلف سوالات کے جوابات دیئے وہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں"۔
یاد رہے کہ سجل علی نے ڈرامہ سیریل " محمود آباد کی ملکائیں" سے انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس کے بعد مختلف پراجیکٹس میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھا ئے ، سجل کا شمار اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔