(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی۔ بھارتی ٹرینڈنگ گانے ’ظالما‘ پر ٹرانزیشن ویڈیو نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
انسٹاگرام پرویڈیو میں ہانیہ عامر میک اپ کرتی نظر آئیں اور پلک جھپکتے وہ دلکش جوڑے میں ملبوس سجی سنوری دکھائی دیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا، میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ وہاج علی، زاویار نعمان ودیگر شامل تھے۔