اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی ایم ایف نے قرض کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی: انور مقصود

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) نامور مصنف انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست کی دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیوں کہ ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔

انور مقصود نے کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔

9 جون کو  پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا تھا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز بنا سکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے