اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتادیا

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ قومی کرکٹر کا نام بتادیا۔

حال ہی میں حریم فاروق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کےد وران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے پروڈیوسر بننے کا انتخاب کیوں کیا اور کیا آپ غصے والی پروڈیوسر ہیں یا پھر نرم مزاج ؟

سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ میں ایک نرم مزاج پروڈیوسر ہوں، اپنے عملے اور اداکاروں کو پریشان نہیں کرتی بلکہ ساری پریشانی اپنے سر لے لیتی ہوں، ایسا صرف اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں یہ جانتی ہوں کہ ہر کسی کو اپنی بھی بہت سی پریشانیاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے پروڈیوسر بننے کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ اپنی زندگی میں اس لیے کیا کیونکہ مجھے شوق تھا کہ یہ بھی دیکھوں کہ کیمرے کے پیچھے سین کیسے فلمائے جاتے ہیں۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ سنگل بھی ہیں تو آپ کو قومی کرکٹرز میں سے کونسا کرکٹر پسند ہے؟

اس پر حریم فاروق شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نمبر پر بابراعظم اور پھر نسیم شاہ پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے