اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ سعود کا اسرائیل کی حامی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کا اعتراف

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کے بچوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود، اُنہوں نے اور سعود نے امریکا کی ملٹی نیشنل ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کیا جو کہ اسرائیل کی حامی کمپنی ہے۔

جویریہ سعود اور اُنکے شوہر سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے بتایا کہ اُنہیں اور اُن کے دونوں بچوں کو معروف ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اس اشتہار کی شوٹنگ کے لیے ترکیہ جانا تھا لیکن ہمارے دونوں بچوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے مذکورہ ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے انکار کے بعد، میں نے کمپنی کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بچے اشتہار میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں، جس پر کمپنی نے کہا کہ آپ اشتہار کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ ترکیہ آجائیں، ہم کسی اور کے بچوں کو لے لیں گے۔

جویریہ نے کہا کہ میں اور سعود اشتہار کے لیے ترکیہ گئے تو ہمارے بچے بار بار ہمیں میسجز کرکے یہ احساس دلاتے رہے کہ ہمیں پیسوں کی خاطر فلسطین مخالف کمپنی کے ساتھ کام نہیں چاہیے تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری بیٹی جنت نے کہا کہ ہم فلسطین کے لیے جنگ نہیں لڑ سکتے لیکن ہمارے اختیار میں جو ہے، ہم وہ کام تو کرسکتے ہیں، ہمیں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔

دوسری جانب سعود نے کہا کہ بچوں کو کون سمجھائے کہ اگر ہم اس اشتہار میں کام کرنے سے انکار کرتے تو اس کے بعد ہمیں کسی چیوڑے کا اشتہار بھی نہیں ملتا۔

جویریہ اور سعود نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فلسطین مخالف کمپنی کے ساتھ کام کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے کہا کہ یہ جوڑی لالچی ہے، انہوں نے پیسوں کے خاطر معصوم فلسطینیوں کو بھلا دیا اور فخر سے ٹی وی پر بیٹھ کر بتا رہے ہیں کہ ہم نے مذکورہ کمپنی کا اشتہار کیا۔

دوسری جانب صارفین نے جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں کے اقدام اور ہمت کو بھی خوب سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے