07 Jun 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کی سزا ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کی سزا 10 سال قید ہوگی، 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی۔
ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت اور سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے۔