اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مری کی قدیمی عمارات کی اصل شکل میں بحالی فیصلہ

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سیاحتی مقام مری کی تاریخی عمارات کو اصل شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق جبکہ مری میں دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم دیا جس میں 1500سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آ سکیں گے۔

اجلاس میں مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کاؤنٹنگ کیمروں کی تنصیب کے لئے 15 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی  جبکہ مری ٹریفک مینجمنٹ کے پلان کی منظوری بھی دے دی گئی۔

دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ سیاحوں کے لئے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ بنائے جائیں گے،  وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سپیشل افراد کے لئے مخصوص ٹائلٹ اور کڈز ریسٹ ایریاز بنانے کی بھی ہدایت کی اور مال روڈ پرسپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے وہیل چیئر سنٹر کے قیام کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے