اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں کام نہ ملنے کے باعث اورنگزیب لغاری نے کیا کام شروع کردیا؟سینئر اداکار کا بڑا انکشاف

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ماضی کے معروف پاکستانی سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے شوبز میں کام نہ ملنے کی وجہ سے فرنیچر کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے ڈراموں میں کام نہ ملنے کا شکوہ کیا۔اورنگزیب لغاری نے کہا کہ اب 80 سے 90 فیصد پاکستانی ڈرامے کراچی میں بنتے ہیں جبکہ لاہور میں تو کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

اداکار نے کہا کہ جب لاہور میں ڈرامے بننا بند ہوئے تو میں بھی کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہوا، میں اسی اُمید سے کراچی گیا تھا کہ وہاں مجھے کام مل جائے گا اور میں اچھی زندگی گزاروں گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے کہا کہ جب کراچی میں بھی خاص کام نہیں ملا تو میں واپس لاہور آگیا، گھر چلانے کے لیے اپنی زمینیں فروخت کرتا رہا لیکن اب گزارا مشکل ہوتا جارہا تھا تو میں نے لاہور کے ملتان روڈ پر فرنیچر کا اپنا شوروم بنا لیا۔

اورنگزیب لغاری نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مستقبل میں گزارا مزید مشکل ہوجائے گا، اسی لیے میں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اب مجھے ڈراموں میں کام کی آفر نہیں ہوتی اور نہ ہی شوبز انڈسٹری کو اب میری ضرورت ہے۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ دُعا کریں کہ میرا کاروبار چل پڑے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرا پیٹ زیادہ دیر تک تکلیف میں رہے۔واضح رہے کہ اورنگزیب لغاری نے ماضی میں کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں سال 2014 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے