اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کون نشو بیگم کی شادی نہیں ہونے دیتا؟ماضی کی معروف اداکارہ کا انوکھا بیان

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ اُن کی قسمت میں شادی ہی نہیں لکھی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو اُن کی شادی نہیں ہونے دیتا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے نشو بیگم سے پوچھا کہ میری اطلاعات کے مطابق آپ کو ایک بہت بڑے تاجر نے شادی کی پیشکش کی ہے تو کیا آپ اس خبر کی تصدیق کریں گی یا تردید؟اس سوال کے جواب میں نشو بیگم نے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی نے میری شادی میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے یا پھر کوئی ایسا جِن ہے جو نہیں چاہتا کہ میں شادی کروں اور اپنا گھر بساؤں۔

نشو بیگم نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے شادی کرلی تو کہیں وہ جِن ناراض نہ ہوجائے، اسی وجہ سے میں شادی کی پیشکش قبول نہیں کرتی۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جبکہ ابھی میرے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں اپنی مرضی سے گھومتی پھرتی ہوں، عیش کرتی ہوں، اپنی مرضی سے سوتی اور اُٹھتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ شاید، میری قسمت میں شادی لکھی ہی نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی میرے ساتھ شادی نبھاتا ہے تو وہ اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی۔نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے