06 Jun 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کی تشہیر پر دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے کو وکلا کی موجودگی سے مشروط کر دیا، ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس چلی گئی۔
واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی، عمران خان نے سوالات کے جوابات وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا تھا، ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم شام 4 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔