06 Jun 2024
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار ویویک اوبرائے کی پاکستانی لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کے گانے پر ان کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عاطف اسلم ابوظہبی میں کنسرٹ کررہے تھے جس میں بھارتی اداکار بھی موجود تھے، اس موقع پر عاطف نے ویویک کو ساتھ پرفارمنس کی دعوت دی۔ویویک اوبرائے عاطف اسلم کی دعوت پر اسٹیج کے قریب پہنچے اور انہوں نے والہانہ انداز میں گانے پر رقص کیا جس سے حاضرین میں بہت جوش وخروش بڑھ گیا۔
اس موقع پر پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی موجود تھیں اور انہوں نے اپنی نشست سے اٹھ کر مداحوں کے ساتھ تالیاں بجائیں۔واضح رہے کہ عاطف اسلم اپنی جادو بھری آواز کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور بالی ووڈ کی متعدد فلموں کو ہٹ گانے دے چکے ہیں۔