اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مجھے آئی جی سے کیوں نہیں ملنے دے رہے؟شہری نے دفتر کے باہر خود کو آگ لگا لی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) شہری نے مسئلہ حل نہ ہونے پر آئی جی آفس کے باہر خود کو تیل چھڑک کرآگ لگالی جسے بچاتےہوئے ایلیٹ فورس کا جوان بھی جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق اصغر نامی شخص اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے صبح سات بجے سے بیٹھا ہوا تھا تاہم سکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی۔

خودسوزی کی کوشش کو دیکھتے ہی ایلیٹ فورس کے جوان نے اسے فوری طور پر بچالیا، تاہم بچانے کے دوران وہ خود بھی جھلس گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کو میواسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ پرانی انارکلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو متاثرہ شخص کا مسئلہ ذاتی نگرانی میں حل کروانے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ واقعہ میں جھلسنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار حمید کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے