اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان کا'ہیرامنڈی' لک مداحوں کی توجہ کا مرکز

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا "ہیرا منڈی" لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل تصاویر میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس میں ملبوس دکھائی دیں۔

پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے بھارتی ویب سیریز "ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار" کا گیت "ایک بار دیکھ لیجیے" لگایا اور سیریز کی اداکاراؤں جیسی ادائیں دیتی نظر آئیں۔

 مذکورہ فوٹو شوٹ کے موقع پر انہوں نے ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھ رکھا ہے۔

اداکارہ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں عائزہ کے مداح ان کی کھل کر تعریفیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ "ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار" بھارتی معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہے جو"نیٹ فلکس" کیلئے بنائی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے