اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ابرار الحق نے جواد احمد کو حاسد قرار دے دیا

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے سابق پنجابی گلوکار جواد احمد کو حاسد قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کےد وران  پروگرام کے میزبان نے ابرارالحق سے پوچھا کہ جواد احمد آپ کو مذہبی منافق کہتے ہیں، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ یہ انسانوں کا نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ کون منافق ہے اور کون نہیں، ہم انسان کس طرح کسی کے مذہب سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے بیانات میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہوں اور جواد احمد کو میری یہ بات بالکل پسند نہیں ہے، وہ مجھے گنہگار کہتے ہیں اور اُن کے مطابق ایک گنہگار اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرسکتا۔

ابرار احمد نے کہا کہ میرا ماننا تو یہ ہے کہ گنہگار انسان کو تو زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہیے، اپنی ہر بات میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جواد احمد جیسے لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں، یہ لوگ خود تو اپنی زندگی میں ناکام ہوگئے ہیں اور میری کامیابی دیکھ کر حسد کرتے ہیں، میں تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے حاسدین سے محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ جواد احمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ابرارالحق کو گھٹیا مذہبی منافق کہتے ہوئے گلوکار پر شدید تنقید کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے