06 Jun 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں دو ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ فنڈز مختص کردیئے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، صوابدیدی فنڈز سے وزیراعلیٰ پنجاب کسی کو بھی فنڈز دے سکتی ہیں۔