اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کچہری میں پیشی پرآئے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہور نیوز) پتوکی کچہری میں پیشی پر آنے والے باپ بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی اپنے بیٹے کیساتھ کچہری میں پیشی پرآرہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر دم توڑگئے جبکہ ماں محفوظ رہی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت سرائے مغل کے رہائشی 50سالہ کشمیرا مسیح اور 24 سالہ راشد مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین کاکہنا ہے کہ پرانی رنجش کی بنا پر ہمارے مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے