(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بچوں کے ساتھ گھر کے لان میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم گرما میں اپنے چھوٹے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
گزشتہ روز عائزہ خان نے بیٹی حورین سے میک اپ کروانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی ان کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔
عائزہ خان نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں حمزہ علی عباسی شامل تھے۔