اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ساندہ اورکوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلے،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ساندہ اورکوٹ لکھپت کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کے دوران سنیپ چیکنگ پر ساندہ پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر  فائرنگ کر دی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے ،خوش قسمتی سے پولیس  اہلکار محفوظ رہے ۔زخمی ریکارڈ یافتہ ڈاکو کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی، ملزم نے کچھ روز قبل فارمیسی کیشیئر سے 6 لاکھ 68 ہزار کی واردات کی تھی۔

 ایک اور واقعہ میں کوٹ لکھپت چند رائے روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو   ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو شہری رفاقت سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، ناکے پر پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں رضوان اور فرحان علی زخمی ہو گئے۔ موقع سے دو عدد پسٹل دوران واردات چھینی گئی رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے