اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیخ رشید احمد کی صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کی زیر حراست خواتین عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کردی ۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں اور بے گناہ ملزموں کی تعداد زیادہ ہے، 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں ، میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے عزیز ہے لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے، جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے ہیں وہ ایک سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے، آرمی چیف جرنل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سے اپیل کرتا ہوں اس عید پر عام معافی دی جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایسے جیلوں میں پھرا رہے ہیں جیسے وہ جھانسی کی رانی ہے، حالات اتنے خراب ہوتے جا رہے ہیں کہ پنڈی میں جنازے لوٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ آئی ایل ایف کی بھی تعریف کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے ، جون اہم مہینہ ہے،ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے، مشرف دور میں جو میں نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کیے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں، جو مرکزی سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئے گا۔

بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پرسماعت ملتوی

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی،  شیخ رشید اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی ۔

شیخ رشید احمد، علی نواز اعوان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے