اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سو روز میں اہم سنگ میل عبور کر لیے

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے سو روز میں اہم سنگ میل عبور کر لیے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ادارے کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ 2500 خاندانوں کی مدد کیلئے راشن بیگز کے 6 ٹرکس بھیجے گئے، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 32 شہری جاں بحق ہوئے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر متاثرین کو بلاتاخیر مالی معاونت فراہم کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں اور آگ سے متاثرہ فصلوں کیلئے کسانوں کی بھی مالی معاونت کی گئی ، ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے صوبے بھر میں موثر اقدامات کیے گئے ، چولستان کے باسیوں کو صاف پینے کے پانی کیلئے واٹر باؤزر فراہم کیے گئے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اضلاع میں موک ایکسرسائزز کا اہتمام کیا گیا، پاک آرمی و ریسکیو اداروں کو سفارشات کے مطابق بوٹس، لائف جیکٹس، کیمپس و دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات کو فائر فائٹنگ کا سامان مہیا کیا گیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا ہے کہ مری میں جنگلات و سیاحوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے، مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیرات کیلئے شہریوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی ، موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر تھنک ٹینک گرین سیور کا قیام عمل میں لایا گیا، تھنک ٹینک کے باعث سموگ کنٹرول میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پی ڈی ایم اے ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے