پنجاب گورنمنٹ
پنجاب: پلاسٹک بیگز کی غیرقانونی تیاری اور خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
06 Jun 2024
06 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کی غیرقانونی تیاری، ترسیل اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق ماحول دوست بیگز کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے مضراثرات اور قانون سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں، ریڑھی بانوں اور دکانداروں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، ضلعی افسران خود پلاسٹک بیگز پر پابندی کی نگرانی کررہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خوردنی اشیا کی پلاسٹک بیگز میں فراہمی کی بھی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔