اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

لاہور: (سامیا سعید) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں، تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی  بادل برسیں گے، لاہور ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان متوقع  ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ کسانوں کو بروقت احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمانہ کوآرڈی نیشن ناگزیر ہے، شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار 23 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے