اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کو 78 رنز کا ہدف دیا جسے یوگنڈا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا کے نیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔

پہلی اننگز

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاپوا نیوگنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی، اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔

حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے 5-5 رنز کی اننگ کھیلی۔

دوسری اننگز:

یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔

یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جا رہے ہیں،  دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

آج کے تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف  ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے