اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفان اور بارش، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(دنیا نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی طوفان اور بارش سے قہر ڈھاتی گرمی چھو منتر ہو گئی جبکہ حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر شہروں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، پشاور، پٹن، مالم جبہ، پارا چنار، بالا کوٹ، کالام میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، سبی میں درجہ حرارت47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ موہنجو دڑو، شہید بینظیر آباد اور دادو میں پارا45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

خوشاب پیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی چل بسے، والد شدید زخمی ہو گیا، ڈی آئی خان میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے خاتون دم توڑ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں تیز آندھی سے دیوار اور چھت گر گئی، لڑکی سمیت3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر آباد میں دیوار گرنے سے ماں بیٹی ملبے تلے دب کر چل بسیں، بھیرہ، کبیر والا، سیالکوٹ میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں37 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ چنیوٹ میں آسمانی بجلی سے لاکھوں روپے مالیت کے10 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔

مریم نواز کا اظہار افسوس
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے زخمی افراد کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفانی بارشوں کے دوران پی ڈی ایم اے، واسا اور دیگر اداروں، انتظامیہ کو مستعد اور متحرک رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے