05 Jun 2024
(لاہور نیوز) ڈیجیٹل پاکستان کے قیام کی جانب اہم قدم، نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے 50، 50 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ کمیٹی نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے قانون سازی کیلئے کام کر رہی ہے۔