اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی۔

پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے کے لئے آ گئے، اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا بزرگ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہ ہو۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا آپ نے پاکستان کے لئے بہت سی دعائیں کرنی ہیں، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے، اللہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی، مجھے آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔

نواز شریف نے کہا حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، بہت خوشی ہوئی، مزدور کو معاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آ گیا ہے، ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہو جاتی، حج پر جانے والے پاکستان کے لئے دعائیں کریں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بزرگ خواتین نے حج کی خواہش کی تھی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 10 بزرگ خواتین کے لئے حج کے انتظامات کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے