اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے ، عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالتی پابندی رپورٹنگ پر نہیں غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرہے، صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے۔

پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ کیا وفاقی حکومت کا اس معاملے سے تعلق ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ یہ پیمرا کا معاملہ ہے وفاقی حکومت کا تعلق نہیں ہے ۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ پیمرا نے جس قانون کا سہارا لیا ہے اس میں زیر سماعت مقدمات رپورٹ کرنے پر پابندی نہیں ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ۔

 واضح  رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے زیر سماعت عدالتی مقدمات سے متعلق خبر یا ٹکرز چلانے پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد صحافتی تنظیموں نے پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے