اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال جہلم میں بارش کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مغربی سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ ہے۔

گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی نیلم میں وقفے وقفے سے گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھ مقام، سیاحتی مقام کیرن، اپر نیلم، شاردہ اور کیل میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے، بارش کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے