اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست لارجر یا متعلقہ بنچ کے سامنے پیش کرنے کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق ایسی ہی ایک درخواست جسٹس شمس محمود مرزا کے پاس زیر سماعت ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں وہ پیش نہیں ہو سکتے، درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل میں تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے