اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹ گرفتار

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور سرکل کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس  کے باہر سے ایجنٹ امجد اور علی اسلم کو گرفتار کیا جو پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹور رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ایجنٹس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے خط لکھا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں پاسپورٹ دفاتر کے باہر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے