اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آج سے پلاسٹک بیگز ممنوع، صرف 75 مائیکرون بیگز کا استعمال ہو گا: مریم اورنگزیب

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج سے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج  سے صرف75 مائیکرون کے بیگز کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، اب آپ نے پلاسٹک بیگز کو استعمال نہیں کرنا اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پالیسی دیتی ہے صارفین اس کو اپناتے ہیں، پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، جب یہ جلتا ہے تو فضاء میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے، جب زمین میں جاتاہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کو سمجھنا ہوگا  سموگ پر قابو پانا لازمی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لاہور سے سموگ دیگر شہروں تک پھیل جائے گی، جب تک سموگ کو کنٹرول نہیں کریں گے یہ کنٹرول نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے