اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرول گھاٹی : کیمیکل فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں کیمیکل فیکٹریوں میں لگی آگ پر 9گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔

آگ 6کنال پر مشتمل کیمیکل کی 4 فیکٹریوں میں لگی ، آگ سب سے پہلے ڈھائی کنال رقبہ پر مشتمل فیکٹری میں لگی ۔ فیکٹری میں کیمیکل ڈرم پھٹنے سے آگ باقی 3 فیکٹریوں تک پھیل گئی جس کی وجہ سے  3فیکٹریوں کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تنگ اور تاریک راستہ ہونےکے باعث  ریسکیو کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو کی گاڑیوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

آگ بجھانے میں ریسکیو کی 13گاڑیوں اور 50 اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا ،پی ایچ اے، واسا کا عملہ اور  ضلعی انتظامیہ ، ڈی سی ساری رات جائے وقوعہ پر نہ پہنچے ۔

ریسکیو ایمرجنسی آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کولنگ کے عمل کے دوران وقفے وقفے سے آگ بھڑک رہی تھی ،فیکٹریوں میں فائر فائٹنگ کا کوئی سامان موجود نہیں تھا،ریسکیو کی گاڑیوں کو پانی بھرنے کیلئے 8 سے10 کلو میٹر دور جانا پڑا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے