05 Jun 2024
(ویب ڈیسک) ای چالان کی سنچری مکمل کرنے والی کوسٹر بس پکڑی گئی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔
ای چلاننگ میں سنچری مکمل کرنے والی جس کوسٹر بس کو پکڑا گیا، اس بس کے ڈرائیور نے 99 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا،10 ای چالان دھواں چھوڑنے پر ہوئے اور 08 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی۔