اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اس کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے  تحریری حکم میں کہا  کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیوں کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے