05 Jun 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مغل پورہ میں قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گینگ کے گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال شاہ اور سلمان شامل ہیں جب کہ مزید 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے مالیت کے جانوربرآمد ہوئے ہیں جنہیں مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔