اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید الاضحیٰ: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی گئی۔

قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی سے متعلق سمری منظوری کیلئے عید سے قبل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

سمری منظور ہونے کی صورت میں  دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی، دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔

 قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ  کیا، انہوں نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے