05 Jun 2024
(لاہور نیوز) عید قربان کی آمد قریب آتے ہی بکرے چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی، ڈاکو 8 لاکھ کے 4 بکرے چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کی، بکرے چھینے کا واقعہ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پیش آیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج کے مطابق 4 ملزمان پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کرتے رہے، ملزمان کے خلاف پٹرول پمپ مالک طاہر علی کی درخواست پر تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے چوکیداروں کو سپرے سے بے ہوش کیا، ڈاکوؤں نے دیگر عملے کو بھی یرغمال بنایا، ملزمان 4 بکرے مالیت 8 لاکھ لے اڑے۔