اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوام ماحولیات کے تحفظ کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں: مریم نواز

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام ماحولیات کے تحفظ کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے  پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا، عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

 مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، '' سے نو ٹو پلاسٹک'' مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پلاسٹک بیگز پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا، ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں، فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرہ ارض کی 40 فیصد سطح انحطاط کا شکار ہے، آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے، پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے