اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے مزید دو سکول بنائے جائیں گے

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے مزید 2 سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل برکت مارکیٹ میں  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہر کا پہلا ٹرانسجینڈر سکول ہے،تحصیل سٹی کے بعد تحصیل رائیونڈ اور تحصیل واہگہ میں بھی سکول بنایا جائے گا، خواجہ  سراؤ ں کو مفت کتابیں اور سٹیشنری  بھی دی جائے گی ۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت  دی گئی ہے کہ جہاں خواجہ سراؤ ں کی تعداد زیادہ ہے وہاں قریب ترین علاقہ کے سکول کا انتخاب کیا جائے،اس حوالے سے تحصیل رائیونڈ اور تحصیل واہگہ میں بھی سکول بنایا جائے گا، جہاں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں  کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا جس میں پانچ ہزار روپے وظیفہ اور پانچ ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جائے گا۔

وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی،خواجہ سراؤ ں کو یونیفارم ،سٹیشنری اور مفت درسی کتب حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔ لاہور کے بعد خواجہ سراؤں  کیلئے ملتان میں بھی سکول بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے