اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرول گھاٹی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، آگ کےشعلوں سے ہر چیز خاکستر

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں آگ لگ گئی، فیکٹری میں رکھے ہوئے شدید آتش گیر مادے تھِنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے بعد آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ریسکیو  1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ  لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی  کے علاقہ میں واقع  پینٹ بنانے والی فیکٹری میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  ریسکیو 1122 کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے  میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کے مطابق رنگ روڈ کے قریب پینٹ فیکٹری میں آگ رات ساڑھے 10 بجے لگی جس کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

 6 کنال پر قائم پینٹ فیکٹری میں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔  کیمیکل کے ڈرم تھوڑی تھوڑی دیر بعد  دھماکوں سے پھٹ رہے ہیں جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

ریسکیو  اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں اب تک  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خوش قسمتی سے آبادی اس فیکٹری سے ہٹ کر واقع ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق آگ سے متاثرہ فیکٹری میں تیار ہونے والا کیمیکل مقامی فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے