اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آندھی سے بجلی کا متاثرہ ترسیلی نظام بحال کر دیا گیا، چیف انجینئر آپریشنز لیسکو

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا ہے گزشتہ رات آندھی سے بجلی کا متاثرہ ترسیلی نظام بحال کر دیا گیا ہے۔

چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی اور مینیجر کمرشل رائے مسعود کھرل نے لوڈشیڈنگ اور طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کی۔

عباس علی کا کہنا تھا کہ رات بارش اور آندھی کے باعث موسم قدرے بہتر ہے اس لئے لوڈشیڈنگ کم ہے، شدید آندھی اور بارش سے 4 سو سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ آئی، جلنے والے ٹرانسفارمر کو بھی فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شکایات کے فوری ازالہ کے لئے دیگر شعبہ جات سے سٹاف کو آپریشن میں منتقل کرنا فائدہ مند رہا۔

اس موقع پر مینیجر کمرشل رائے مسعود کھرل کا کہنا تھا کہ لیسکو کے 65 لاکھ صارفین اور 2 ہزار 170 فیڈرز ہیں، لیسکو فیلڈ افسران سنگل شکایات کے بجائے فیڈرز بحالی کو ترجیح دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے