اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرپشن کے خلاف جو بھی ادارہ ہو بااختیار ہونا چاہئے، گورنر پنجاب

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کرپشن کے خلاف جو بھی ادارہ ہو بااختیار ہونا چاہئے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر مرحوم اشرف بھٹی کے گھر گئے اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، گورنر پنجاب نے مرحوم اشرف بھٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک تب ٹھیک ہو گا جب احتساب برابری کی بنیاد پر ہو، کرپشن کے خلاف نیب ہو یا کوئی اور اسے آزاد ادارہ ہونا چاہئے، گورنر نے بھی کوئی کرپشن کی ہو تو ادارے کو اختیار ہونا چاہئے کہ اس پر ہاتھ ڈالے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر عدالتی فیصلہ آیا ہے تو ذاتی رائے دے سکتا ہوں لیکن یہ فورم مناسب نہیں، جب تک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر رہیں گے تو ڈکٹیشن ملتی رہے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام کو پتہ ہو گا کہ صرف نعرے لگانے والے کون اور کام کرنے والے کون ہیں؟ پھر ہی آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے